بھار ت کو اس وقت بین الاقوامی سطح پر ذلت ورسوائی کا سامنا ہے، کانگریس
بنگلورو:بھارت میں انڈین نیشنل کانگریس نے کہا ہے کہ ویز اعظم نریندر مودی کی ناقص خارجہ پالیسی کیوجہ سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سمیت دیگر رہنما بھارت کے بارے میں حقارت آمیز بیانات دے رہے ہیں جس کی وجہ سے ملک کو عالمی سطح پر رسوائی و ذلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کانگریس کے رہنما اور ریاست کرناٹک کے وزیر پریانک کھرگے نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی امور خارجہ کے ایک افسر نے حال ہی میں کہا کہ ایران جنگ کے اثرات کی وجہ سے بھارت کو 30 دنوں کے لیے روس سے تیل خریدنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ (امریکی) کون ہیں بھارت کو اجازت دینے والے؟۔ کھرگے نے کہا کہ نہ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور نہ ہی بی جے پی کے کسی اور رہنما نے اس بیان پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھار ت کو اس وقت بین الاقوامی سطح پر ذلت کا سامنا ہے۔ کرناٹک کے وزیر نے کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار کہا تھا کہ اگر میں چاہوں تو وزیر اعظم نریندر مودی کا سیاسی مستقبل برباد کر سکتا ہوں، لیکن وہ میرے دوست ہیں، اس لیے میں ایسا نہیں کروں گا۔پرینک کھرگے نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے اس بیان پر بھی وزیر اعظم نریندر مودی نے کوئی جواب نہیں دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پتہ نہیں نریندر مودی خاموش کیوں ہیں؟ کیا ایپسٹین فائلز میں ان کے بارے میں کچھ ہے۔پرینک کھرگے نے کہا کہ اس سے قبل جب امریکہ نے مشرق وسطی سے متعلق معاملات میں مداخلت کی تھی تو اُس وقت کے وزیر اعظم منموہن سنگھ نے اعتراض اٹھایا تھا۔مگر بی جے پی ولوں میں ایسا کرنے کی ہمت نہیں ۔






