بھارت
بھوپال: پولیس نے مسلمان شخص کو فلسطین کا پرچم لہرانے پر گرفتار کر لیا
بھوپال:بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں پولیس نے یوم آزادی کے موقع پر فلسطین کا پرچم لہرانے پر ایک 40 سالہ مسلمان شخص کو گرفتار کرلیا ۔ حنیف خا ن نامی شخص نے اپنی ٹیلرنگ کی دکان کے باہر بھارتی جھنڈے کے ساتھ فلسطین کا پرچم بھی لہرایا تھا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گوتم نگر تھانے کے انسپکٹر نریندر سنگھ ٹھاکر نے حنیف خان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسے اپنی دکان کے باہر فلسطین کا پرچم لہرانے پر گرفتار کیا گیا۔ہندو انتہا پسند تنظیموں بی جے پی ، آر ایس ایس وغیرہ نے حنیف خان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد پولیس نے اسے حراست میں لیا۔
خان نے اپنی دکان کو سفید، زعفرانی اور سبز رنگ کے غباروں اور پھولوں سے سجایا تھا لیکن بھارتی جھنڈے کے ساتھ ساتھ فلسطین کا پرچم بھی لگایا تھا۔