بھارت

نئی دہلی: طوفانی بارش کے باعث 8افراد ہلاک

Dehli Rain

نئی دہلی:بھارتی دارلحکومت دہلی میں طوفانی بارش کے نتیجے میں پیش آنے والے مختلف واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔ امدادی ٹیموں نے شدید بارش کیوجہ سے منہدم ہونے والی ایک دیوار کے ملبے کے نیچے پھنسے تین مزدوروں کی لاشیں نکال لی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ بارش کے دوران نئی دہلی کے علاقے وسنت وہارمیں زیر تعمیر دیوار اگر گئی تھی ۔مرنے والوں میں سے دو کی شناخت سنتوش کمار یادو اور سنتوش کے طور پرہوئی ہے ۔
جمعہ کے روز بارش سے متعلق واقعات میں پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ دلی اندراگاندھی انٹرنیشنل ائر پورٹ کے ایک ٹرمنل کی چھت اڑنے سے ایک کیب ڈرائیور، روہنی میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جبکہ نیوعثمان پور اور شالیمنار باغ کے علاقوں میں تین افراد پانی میں ڈوب گئے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button