مقبوضہ جموں و کشمیر

اقوام متحدہ کشمیری قیادت اور دیگر نظربندوں کی رہائی کے لیے مداخلت کرے : کل جماعتی حریت کانفرنس

APHCسرینگر:  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت اور مقبوضہ علاقے کی جیلوں میں غیرقانونی طورپر نظربندحریت قیادت، نوجوانوں اور کارکنوں سمیت تمام کشمیری سیاسی قیدیوںکی رہائی کے لیے بھارت پر دبائو ڈالیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت غیر قانونی نظربندیوں، گرفتاریوں اور ہراساں کئے جانے سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبا نہیں سکتا۔کشمیری نظربندوں کی حالت زار پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان نظربندوں میں سے بیشتر نے دو دہائیوں سے زیادہ عرصہ جیلوں میں گزارا ہے جن میں ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، غلام قادر بٹ، نذیر احمد شیخ، محمد ایوب ڈار، محمد ایوب میر، جاوید احمد خان، فیروز احمد ڈار، عبدالحمید تیلی، طارق احمد متو ، محمود ٹوپی والا، بشیر احمد پنوں، فیاض احمد، شرف الدین گجر، محمد اشرف پیر، خالد محبوب پہلوان، مقصود احمد بٹ، پرویز احمد میر، محمد عباس وانی، فاروق احمد شیخ، عبدالوحید، عبدالرشید میر اور فہد اللہ شامل ہیں۔
حریت ترجمان نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، نعیم احمد خان، آسیہ اندرابی، ایاز اکبر، شاہد الاسلام، معراج الدین کلوال، پیر سیف اللہ، فاروق احمد ڈار، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین، ڈاکٹر حمید فیاض، مشتاق الاسلام، ایڈووکیٹ میاں عبدالقیوم، ایڈووکیٹ نذیر احمد رونگا، ایڈووکیٹ محمد اشرف بٹ ، ایڈووکیٹ مظفر قیوم، مولوی بشیر احمد عرفانی،امیر حمزہ، عبدالاحد پرہ، ظفر اکبر بٹ، محمد یوسف فلاحی، عمر عادل ڈار، سرجان برکاتی، سلیم نناجی، محمد یاسین بٹ، فیاض حسین جعفری، عادل سراج زرگر، شوکت حکیم، محمد حیات بٹ، معراج الدین نندا، انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز، صحافی عرفان مجید، سجاد احمد ڈار اور انجینئر رشیدان ہزاروں کشمیری نظربندوں میں شامل ہیں جو بھارت اور مقبوضہ علاقے کی جیلوں میں بدترین جسمانی تشدد اور متعصبانہ سلوک کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلسل نظربندی اور جسمانی اور ذہنی اذیت کے باوجود تمام حریت رہنمائوں اور کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ کشمیر کاز کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو حریت رہنمائوں اور کارکنوں پر فخر ہے جو یا تو جیلوں میں ہیں یا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت تنازعہ کشمیر کے پرامن اور پائیدار حل کے لیے جدوجہد میں مصروف عمل ہیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس، بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی، ایشیا واچ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت انسانی حقوق کی تمام مقامی اور بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ جیلوں میں نظر بند کشمیریوں کی رہائی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردارادا کریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button