مقبوضہ جموں و کشمیر
سری نگر : بھارتی شہریوں سے منشیات برآمد
بھارتی ایجنسیاں کشمیری نوجوانوں کو تحریک آزادی سے دور کرنے کیلئے منشیات کاعادی بنا رہی ہیں
سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پولیس نے ضلع سری نگر میں دو بھارتی شہریوں سے منشیات برآمدکرلی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دہلی سے تعلق رکھنے والے بھارتی شہریوں شناخت لو کمار اور وپن کمار سے سرینگر کے مضافاتی علاقے ٹینگ پورہ میں چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں منشیا ت پکڑی گئی ۔ پولیس نے دونوںکو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
یادرہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے کشمیری نوجوانوں کو منشیات کا عادی بنانے کیلئے مقبوضہ علاقے میں بڑے پیمانے پر منشیات کا کاروبار پھیلا دیا ہے۔ بھارتی فورسز اور ایجنسیاں کشمیری نوجوانوں کو تحریک آزادی سے دور کرنے اور انہیں منشیات کی لت میں مبتلا کرنے کیلئے مقبوضہ جموںوکشمیرکے شہروں ،قصبوں اور دور دراز علاقوں میں شراب ، چرس اور دوسری نشہ آور چیزوںکوبڑے پیمانے پر فروغ دے رہی ہیں۔