جموں
جموں میں ریاستی درجے کی بحالی کیلئے مظاہرہ
جموں : بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جمو وکشمیر میں آج ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیاجس میں علاقے کا ریاستی درجہ بحال کرنے اور کشمیریوں کے لیے زمین اور ملازمت کے حقوق کا مطالبہ کیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہرہ آج جموں میں کیا گیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ریاست کی بحالی اور مقامی لوگوں کے لیے اراضی اور ملازمت کے حقوق کے حوالے سے نعرے درج تھے ۔ احتجاجی مظاہرے کاانعقاد عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے کیا تھا۔ پارٹی کے سینئر رہنما جیش گپتا نے اس موقع پرکہا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت ریاستی درجے کی بحالی میںبالکل سنجیدہ نہیں ہے اوروہ جموںوکشمیرکویونین ٹیریٹری ہی رکھنا چاہتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بی جے پی نے دربار مو( موسم سرما میں سرکاری دفاتر کی سرینگر سے جموں منتقلی) کی روایت بھی ختم کی جو جموں وکشمیرکے خطوں کے