مقبوضہ جموں و کشمیر
راجوری میں وی ڈی جی اہلکاروں کی بلاجواز فائرنگ
جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع راجوری میں نام نہاد ولیج ڈیفنس گارڈزکے اہلکاروں نے ایک شہری پر بلاجواز فائرنگ کی، تاہم وہ محفوظ رہا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وی ڈی جی اہلکاروں نے ضلع کے علاقے میرا میں مشکوک نقل وحرکت کا بہانہ کرکے ایک شخص پر فائرنگ کی۔قابض حکام نے بتایاکہ آج صبح وی ڈی جی کے اہلکاروں نے میرا گائوں میں کچھ مشکوک نقل وحرکت دیکھی اور ایک شخص پر فائرنگ کی۔ تاہم فائرنگ سے وہ شخص محفوظ رہا۔انہوں نے کہا کہ واقعے کے فوراً بعد بھارتی فورسز نے علاقے کومحاصرے میں لے لیا اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔