مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر : بھارتی پولیس نے غیر ملکی سیاح کو رہائش فراہم کرنے پر گیسٹ ہاﺅس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

سری نگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے سری نگر کے علاقے ہمہامہ میں ایک غیر ملکی سیاح کو رہائش فراہم کرنے پر گیسٹ ہاﺅس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہمہامہ تھانے کی ایک ٹیم نے فرینڈز انکلیو میں واقع گیسٹ ہاﺅس پر چھاپہ مارا جہاں ایک غیر ملکی شخص مقیم تھاجس پر ہوٹل انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔بھارتی پولیس نے تمام ہوٹلوں، گیسٹ ہاوسز وغیرہ کو غیر ملکی شہریوں کو رہائش کی فراہمی کے حوالے سے پالیسی پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔
یاد رہے کہ ضلع اسلام آباد کے علاقے پہلگام میں بھی چند روز قبل دو غیر ملکی شہریوں کو رہائش فراہم کرنے پر ایک ہوٹل کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا







