مقبوضہ جموں و کشمیر

مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے: آغا روح اللہ

download (1)سرینگر:  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رہنما اوررکن بھارتی پارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی نے کہا ہے کہ کشمیر ایک حل طلب مسئلہ ہے اور اسے بھارت اور پاکستان کے درمیان مناسب بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آغا روح اللہ مہدی نے سرینگر میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ سمجھتے ہیں کہ یہاں کی صورتحال کوپائیدار بنیادوں پر حل کرنے کے لیے مناسب بات چیت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ دفعہ370کی بحالی سے مسئلہ ختم نہیں ہوگا بلکہ یہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کے پارٹی کے وعدے کی طرف پہلا قدم ہوگا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button