مقبوضہ جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اظہار تشویش

APHCسرینگر 26نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ علاقے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں افسوس ظاہر کیا کہ مقبوضہ علاقے میں تعینات 10لاکھ سے زائد قابض بھارتی افواج کشمیریوں کے اپنے ناقابل تنسیخ حق،حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کو دبارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی فسطائی حکومت کویہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ تاریخ میں قوموں کی آزادی کی تحریکوں کو کبھی بھی فوجی طاقت کے بل پر دبایا نہیں جاسکا ہے ۔ انہوں نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے نہتے کشمیری شہریوں کے دوران حراست اور جعلی مقابلوں میں قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی حکومت آزادی پسند کشمیری عوام کو خوف و دہشت کا نشانہ بنانے کیلئے اپنی بدترین ریاستی دہشت گردی جاری رکھے ہوئے ہے اور وہ مقبوضة علاقے میں اپنے مذموم سامراجی عزائم پر عمل پیرا ہے ۔ حریت ترجمان نے جاری مزاحمتی تحریک کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام نے گزشتہ 73 برس کے دوران بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور بھارتی ظلم و بربریت کا بہادری سے مقابلہ کیا ہے اور بھارت کے غرور اور تکبر کو شکست دی ہے۔حیدر پورہ اور رام باغ میں جعلی مقابلوں میں شہید ہونے والے کشمیریوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ کی اپیل پر مکمل ہڑتال کرنے اور شہداء کے غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے پر آزادی پسند کشمیری عوام کا شکریہ ادا کیا۔ حیدر پورہ اور رام باغ میں بھارتی فوج کے گھنائونے جنگی جرائم کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے حریت ترجمان نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ اپنی اخلاقی اور قانونی ذمہ داریاں پوری کرے اور بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیں بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی پامالیاں اور کشمیریوں کی نسل کشیُ کا سلسلہ رکوانے اور ان جرائم میں ملوث فوجی اہلکاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے فوری اقدامات کرے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پر زوردیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کوعالمی ادارے کی قراردادوں کے مطابق حل کریں جس پر بھارت نے بھی دستخط کر رکھے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button