گرفتار

بھارتی پولیس نے سرینگر میں سرکردہ حریت رہنما مشتاق الاسلام کو گرفتار کر لیا

download (1)سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے آج سرینگر میں ایک سرکردہ حریت رہنما مشتاق الاسلام کو گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مشتاق الاسلام کو بھارتی پولیس نے شہر سرینگر کے علاقے بٹہ مالومیں ان کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا۔مشتاق الاسلام کو طویل عرصے کے بعد گزشتہ ماہ بھارتی ریاست اتر پردیش کی ایک جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ مشتاق الاسلام 1983سے اب تک 25 سال جیل میں گزار چکے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حریت رہنما کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button