مسئلہ کشمیر کا اسمبلی انتخابات یا ریاستی درجے کی بحالی سے کوئی تعلق نہیں ، محبوبہ مفتی
سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا اسمبلی انتخابات یا ریاستی درجے کی بحالی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سری نگر میں پارٹی دفتر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے گفتگو کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ یہ جماعت مقبوضہ علاقے میں اسمبلی انتخابات اور جموںوکشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کا ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے اور ایسا تاثر دے رہی ہے کہ جیسے کشمیریوں کو یہی دو مسائل درپیش ہیں۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ بی جے پی جس مسئلہ کشمیر کو اسمبلی انتخابات یا ریاستی درجے کی بحالی کے اندر گم کرنے کی کوشش رہی ہے اس کے لیے ہزاروں لوگوں نے اپنی جانیں دی ہیں، ہزاروں یتیم ہوئے ہیں ، کشمیریوں کا اربوں کا نقصان ہوا ہے –
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو صرف ریاستی درجہ تک محدود رکھنا کشمیر یوںکے ساتھ ناانصافی ہے۔