مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر : دکانداروں کافلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیلی کھجوروں کا بائیکاٹ
سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جمو ں وکشمیر میں مسلم دکانداروں نے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے رمضان المبارک کے دوران اسرائیلی کھجوروں کا بائیکاٹ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ اقدام اسرائیل کے غاصبانہ قبضے اور فلسطینیوں پر ظلم و ستم کے خلاف بطور احتجاج کیا گیاہے۔
کشمیری دکاندار سعودی عرب، ایران، مراکش اور الجزائر کی کھجوریں فروخت کر رہے ہیں۔





