بھارت

خطے میں بھارت کی ہتھیاروں کی دوڑ ، زمین سے فضا میں مار کرنیوالے میزائل کا تجربہ

نئی دلی:بھارت نے جنوبی ایشیا میں اپنا جنگی جنون اور خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ جاری رکھتے ہوئے کم فاصلے تک زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل وی ایل ایس آر ایس اے ایم کا تجربہ کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی بحریہ نے اڈیشہ کے ساحل پر چاندی پورٹیسٹ رینج سے میزائل کا تجربہ کیا ۔بھارتی وزارت دفاع کے مطابق میزائل کو عمودی لانچر سے فائر کیا گیااورس نے کم بلندی پر فضائی اہداف کو نشانہ بنایا۔ میزائل نے ہدف کا سراغ لگا کر اسے تباہ کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت نے بیلسٹک میزائل اگنی 4 کا تجربہ بھی کیا تھا-

 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button