مقبوضہ جموں و کشمیر
دفعہ 370کشمیری عوام کے دل کی دھڑکن ہے ، ہر صورت بحال کیا جائے گا، فاروق عبداللہ
سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ دفعہ 370کشمیری عوام کے دل کی دھڑکن ہے اور اسے ہر صورت میں بحال کیا جائے گا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے ان خیالات کا اظہار شوپیاں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے حالیہ دعوے کے بارے میں سوال کے جواب میں کیا۔ امیت شاہ نے کہاتھا کہ دفعہ370جسے مودی حکومت نے اگست 2019کو منسوخ کردیا تھا، کبھی بحال نہیں کیا جائے گا۔فاروق عبداللہ نے کہاکہ دفعہ 370اور 35Aجموں وکشمیر کے عوام کے دل کی دھڑکن ہے اسے ضرور بحال کیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت کو اس دفعہ کو منسوخ کر نے میں کتنے سال لگے ہیں ۔تاہم انہوں نے کہاکہ دفعہ کی بحالی وقت ضرور لگ سکتا ہے ۔