مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں سرینگر جموں ہائی وے پر سول ٹریفک کے لئے بند کردی گئی

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں قابض حکام نے سرینگر جموں ہائی وے کو آج سول ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند کردیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکام نے بتایا کہ ضروری مرمت کی وجہ سے اتوارکو سرینگر جموں ہائی وے پرگاڑیوں کی آمدورفت نہیں ہوگی۔مقامی ٹریفک پولیس نے مسافروں کو مغل روڈ اور ایس ایس جی روڈ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے جہاں ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے۔ انہوں نے تمام موٹرسائیکل سواروں پر زور دیا ہے کہ وہ لین کے نظم و ضبط کو برقرار رکھیں۔انہوں نے کہاکہ اوور ٹیکنگ رش کا باعث بن سکتی ہے۔مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ موجودہ ہدایات کے مطابق سفر کریں اور ڈیوٹی پر موجود ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button