مقبوضہ جموں و کشمیر
پونچھ : بھارتی فورسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع پونچھ کے جنگلات میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکام نے کہا ہے کہ جنگل میں آپریشن آج صبح سویرے علاقے میں مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاع پر شروع کیا گیا۔آپریشن میں بھارتی فوج اور سپیشل آپریشن گروپ(ایس جی او) کے دستے حصہ لے رہے ہیں۔بھارتی فورسز نے شہریوں کو گھروں سے باہر آنے سے روک دیا ہے اور نقل وحرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ آپریشن میں ڈرون کیمرون کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔۔






