جموں میں ”پی آئی اے“ کے نشان والا غبارہ ملنے پر سکیورٹی الرٹ
جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج صبح جموں کے علاقے ’گھو منہاسن ‘ میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے نشان والا ایک غبارہ برآمد ہوا، جس کے بعد پولیس نے آس پاس کے علاقوں کی تلاشی لی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، مقامی لوگوں نے ’سندوان‘ بارڈر پولیس پوسٹ کی حدود میں واقع ’مہاویر بستی‘ میں ’آر آر ریزورٹ‘ کے قریب یہ غبارہ دیکھا اور پولیس کو مطلع کیا۔پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی ۔ غبارے کو اپنی تحویل میں لیا،آس پاس کے علاقے کی تلاشی لی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔
حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے نشان والے غبارے ہوا کے رخ کے ساتھ ’ورکنگ باو¿نڈری عبور کر کے آ سکتے ہیں، تاہم سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ایسے واقعات کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔
”پی آئی اے“نشان والے غبارے کی برآمدگی پر بھارتی پولیس کی ڈوڈیں لگ جانااور آناً فاناً تلاشی مہم کا آغاز اس بات کا پتہ دیتا ہے کہ بھارت پاکستان سے منسلک بے ضرر اشیاءکو بھی شک اور دشمنی کی نظر سے دیکھتا ہے، جس کے نتیجے میں اکثر غیر متناسب اورضرورت سے زیادہ ردعمل دیکھنے کو ملتا ہے۔





