مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر: مختلف واقعات میں بھارتی پیراملٹری اہلکار سمیت چار افراد ہلاک
سری نگر: بھارت کے قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مختلف واقعات میں ایک بھارتی پیرا ملٹری اہلکار سمیت چار افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع بڈگام میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک اہلکار پروین کمار لفٹ سے گرنے کے سبب ہلاک ہو گیا۔ضلع سانبہ میں تعمیراتی مزدوروں کا ایک گروپ مٹی کے ایک تودے کی زد میں آنے کے سبب دو مزدور ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں کی شناخت بہار کے سوبن کمار اور ریاسی کے لال سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔
ایک اور واقعے میں مقبوضہ وادی کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں بھارتی ریاست مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والا ایک سیاح 56 سالہ دیوبروتا گھوش دریائے لدر میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔