جموں
مقبوضہ جموںوکشمیر :بی جے پی امیدوار، انتخابی اہلکار کی موت
جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتیہ جنتاپارٹی کے ایک امید وار اور انتخابی ڈیوٹی پر مامور ایک اہلکار کی موت واقع ہو گئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سورنکوٹ حلقے کے امیدوار 75 سالہ سید مشتاق بخاری ضلع پونچھ کے علاقے پمروٹ میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے۔ ضلع سانبہ کے رام گڑھ اسمبلی حلقے کے نانگا پولنگ اسٹیشن پر انتخابی ڈیوٹی پر مامور ایک ملازم55سالہ اشوک کمار منگل کے روز نام نہاد انتخابات کے تیسرے مرحلے پر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔KMS-04/M