مقبوضہ جموں و کشمیر
سری نگر : حادثات میں دو افراد جانبحق
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سری نگر میں پیش آنے والے حادثات میں دو افراد جانبحق گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شہر کے علاقے ٹینگ پورہ میں جاوید ملک نامی 24 سالہ نوجوان بجلی کا جھٹکا لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔
سرینگرہی کے علاقے صورہ میں ایک مشتاق احمد شاہ نامی ایک شخص سڑک حادثے میں جانبحق ہو گیا ۔جانبحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق مقبوضہ وادی کشمیر کے شمالی ضلع کپواڑہ سے تھا۔