مقبوضہ جموں و کشمیر

بارہمولہ:بھارتی پولیس کا حریت کارکن کے گھر پر چھاپہ

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع بارہمولہ میں ایک حریت کارکن کے گھر پر چھاپہ مارا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے نئی دہلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے حکم پر آزادی پسند تنظیم مسلم لیگ سے وابستہ چکلو بارہمولہ کے رہائشی مسعود علی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور تلاشی لی۔یہ چھاپہ کالے قانون ”یو اے پی اے “کے تحت مارا گیا۔
پولیس نے چھاپے کے دوران کچھ پوسٹر ،سم کارڈ ، موبائل فون اور دیگر اشیا کے علاوہ 30ہزار روپے ضبط کیے ہیں۔
یادرہے کہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ علاقے میں حریت رہنماو¿ں اور کارکنوں کےخلاف کریک ڈاﺅں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ۔ انکے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں اور اہلخانہ کو ہراساںکرنے کے علاوہ ضروری دستاویزات، موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیجیٹل آلات ضبط کیے جا رہے ہیں۔جبر و استبداد کی ان کارروائیوں کا مقصد حریت رہنماﺅں ، کارکنوں کو آزادی پسند سرگرمیوں سے باز رکھنا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button