بھارت

بھارت :کانگریس کی مودی کے دورہ سرائیل پرشدید تنقید

نئی دہلی: کانگریس پارٹی نے کہا ہے کہ بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت نے فلسطینیوں کو تنہاچھوڑ دیا ہے اورغزہ میں شہریوں پر سفاکانہ حملوں کے باوجود وزیر اعظم نریندر مودی اسرائیل جا رہے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانگریس کے جنرل سیکرٹری جیرام رمیش نے ایکس پر ایک پوسٹ میںکہا کہ اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں ہزاروں فلسطینیوں کی بے دخلی اورنقل مکانی میں تیزی آگئی ہے جس کی دنیا بھر میں شدید مذمت کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں شہریوں پر اسرائیل کے سفاکانہ حملے جاری ہیں اور اسرائیل اور امریکہ ایران پر فضائی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔اس کے باوجود وزیر اعظم مودی نیتن یاہو کو گلے لگانے کے لیے کل اسرائیل جا رہے ہیں جنہیں بدعنوانی کے بہت سنگین الزامات کا سامنا ہے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ اس دورے سے ایک منفی سیاسی پیغام جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل میں اپوزیشن پارلیمنٹ سے مودی کے خطاب کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی دے رہی ہے کیونکہ نیتن یاہو اسرائیل میں عدلیہ کی آزادی کو تباہ کررہے ہیں۔جے رام رمیش نے کہا کہ مودی حکومت فلسطینیوں کے کاز کے تئیں اپنی وابستگی پرمنافقانہ بیانات دے رہی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ مودی حکومت نے انہیں چھوڑ دیا ہے اوروہ یہ بھول گئی ہے کہ بھارت 18 نومبر 1988 کو فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے والے ابتدائی ممالک میں شامل ہے۔مودی دو روزہ دورے پر 25 فروری کو اسرائیل پہنچیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button