ہڑتال

مقبوضہ جموں وکشمیر میں آج مکمل ہڑتال ہے

0سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سری نگر کے ایک انسٹی ٹیوٹ میں زیر تعلیم بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک ہندو طالب علم کی طرف سے پیغمبر اسلام ﷺکی شان اقدس میں گستاخانہ ویڈیو پوسٹ کرنے کے مذموم فعل کے خلاف آج علاقے میں مکمل ہڑتال ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے جبکہ تمام آزادی پسند تنظیموں نے اس کی حمایت کی ہے۔ ہڑتال کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی گرفتاریوں، طلباپر کالے قوانین لاگو کرنے، سرکاری ملازمین کی برطرفی اور لوگوں کی جائیدادوں کی ضبطی کے خلاف بھی احتجاج کرنا ہے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سری نگر میں زیر تعلیم ایک ہندو طالب علم کی طرف سے سوشل میڈیا پر حضور اکرم ﷺکے بارے میں توہین آمیز ویڈیو کلپ پوسٹ کیے جانے کے بعد مقبوضہ علاقہ منگل سے شدید غم و غصے کی لپیٹ میں ہے
علمائے اور ائمہ کرام نے بھی لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ہندو طالب علم کے گھناونے جرم کے خلاف آج نماز جمعہ کے بعد مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے کریں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیری مسلمان کسی کو اپنے مذہب کا مذاق اڑانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو مشتعل کرنے کے لیے ایسے گستاخانہ فعل ناقابل قبول ہیں۔1 2 3WhatsApp Image 2023-12-01 at 9.59.21 AM (1) WhatsApp Image 2023-12-01 at 9.59.21 AM WhatsApp Image 2023-12-01 at 9.59.22 AM (1) WhatsApp Image 2023-12-01 at 9.59.22 AM WhatsApp Image 2023-12-01 at 11.32.04 AM WhatsApp Image 2023-12-01 at 11.32.05 AM

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button