مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں، کٹھوعہ، سانبہ اور راجوری اضلاع میں بھارتی فوج کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں پولیس کی ایک وردی اور دیگر اشیاء برآمد ہونے کے بعد بھارتی افواج نے مختلف علاقوں میں محاصرے اورتلاخی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
بھارتی افواج نے کٹھوعہ ضلع کے بانہ چک گاؤں سے پولیس/فوجی طرز کی ایک خراب وردی، جوتے اور ایک بستہ برآمد کیا۔ بستے کے اندر موجود سامان کے کچھ حصے جلے ہوئے تھے۔
وردی ملنےکے بعد بھارتی فوج، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور اسپیشل آپریشنز گروپ کے اہلکاروں نے کٹھوعہ اور ہمسایہ ضلع سانبہ کے سرحدی علاقوں میں بڑے پیمانے پر محاصرے اورتلاخی کی کارروائیاں شروع کر دیں۔
بھارتی افواج نے جموں ضلع کے کئی سرحدی دیہاتوں میں بھی تلاشی کارروائیاں کیں۔
دریں اثنا بھارتی فوجیوں نے ضلع راجوری کے علاقے نوشہرہ کے قریب فائرنگ کی اور تلاشی کی کارروائی کی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button