بھارت

کینیڈا کے خلاف بھارت کی ریاستی سرپرستی میں منظم میڈیا مہم بے نقاب

اوٹاوہ:
کینیڈا میں قائم ریپڈ رسپانس میکانزم نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کینیڈا اور اسکے وزیر اعظم کے خلاف بھارت کی منظم میڈیا مہم کو بے نقاب کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آر آر ایم جو غیر ملکی ریاست کے زیر اہتمام غلط معلومات کیلئے ڈیجیٹل معلومات کے ماحول کی نگرانی کرتا ہے ،کی تازہ ترین رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد بھارت اور کینیڈا کے درمیان بڑھتے ہوئے سفارتی تعطل کے دورا ن مودی حکومت کے زیر اثر میڈیا گروپوں نے کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو، سفارت کاروں اور سکھوں کونشانہ بنایاہے۔ گودی میڈیا نے ہردیپ سنگھ کو”خالصانی دہشت گرد” قراردیا اور کہا کہ کینیڈا "علیحدگی پسند دہشت گردی” کی حمایت کرتا ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارت نے جسٹن ٹروڈو کو ایک سیاسی موقع پرست کے طور پر پیش کیا جواس پرریاستی سرپرستی میں تشدد کے الزامات سے توجہ ہٹانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔ رپورٹ میں بھارت پرقوم پرستی کے بارے میں اپنے نقطہ نظر پر فوری غور کرنے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔رپورٹ میں دہشت گردی کے بارے میں بھارت کے دوہرے معیار کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button