محاصرے اور تلاشی
بارہمولہ:بھارتی فوجیوں نے تلاشی آپریشن شروع کر دیا
سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع بارہمولہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے ضلع کے علاقے پٹن وانیگام کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے مشترکہ آپریشن شروع کیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فورسز کا آپریشن جاری تھا۔