مقبوضہ جموں و کشمیر
موسلا دھار بارش کی وجہ سے جموں میں تعلیمی ادارے 31اگست تک بند رہیں گے

جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے جموں خطے میں شدید بارشوں کے باعث تعلیمی ادارے 31اگست تک بندرہیں گے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن جموں کی طرف سے جاری ایک نوٹیفیکیشن میں سکولوں کو 30اگست بروز ہفتہ تک بند کرنے کا اعلان کیاگیاہے ۔تاہم 31اگست کو اتوارہونے کی وجہ سے اب تعلیمی ادارے یکم ستمبر بروز پیر کو کھلیں گے ۔ جموں میں موسلاد دھار بارشوں کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے پوراخطہ ہائی الرٹ پر ہے اور پہاڑی علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے کا خطرہ ہے ۔







