بھارت

پاکستان خلیجی ممالک کیلئے امریکی سیکیورٹی کا متبادل بن سکتا ہے: بھارتی دفاعی تجزیہ کار

نئی دہلی:  بھارت کے سینئر دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی کا کہنا ہے کہ مغربی ایشیاءمیں پاکستان کا اثر و رسوخ بڑھ گیا ہے جس کے باعث وہ خلیجی ممالک کی سلامتی میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پراوین ساہنی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں خطے کی موجودہ صورتِ حال کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئےلکھا ہے کہ مغربی ایشیاءمیں پاکستان کا کردار مزید مضبوط ہو گا۔بھارتی دفاعی تجزیہ کار نے لکھا ہے کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جو خلیجی ممالک کے لیے امریکی سیکیورٹی کا متبادل بن سکتا ہے۔انہوں نے لکھا ہے کہ خطے میں امریکی فریم ورک کو تبدیل کرنے کے خواہاں ایران کے لیے بھی پاکستان ایک مناسب انتخاب ہے۔پراوین ساہنی کی یہ رائے ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان خلیجی ممالک کے ساتھ فوجی اور سفارتی تعلقات کو مستحکم کررہا ہے۔بھارتی دفاعی تجزیہ کار کی اس رائے نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔کچھ بھارتی سوشل میڈیا صارفین پراوین ساہنی کی رائے سے اتفاق کرتے نظرآرہے ہیں اور دیگر یہ سوال کر رہے ہیں کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت خطے میں طاقت کی اس تبدیلی کو کب تسلیم کرے گی؟کچھ بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی دفاعی تجزیہ کار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں غدار قرار دے دیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button