مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت ہمیشہ نہیں رہے گی، عمر عبداللہ

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ انہیں بھارتی جنتاپارٹی کی بھارتی حکومت سے زیادہ توقعات نہیں ہیں، یہ حکومت ہمیشہ نہیں رہے گی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عمر عبداللہ نے اسمبلی اجلاس کے آخری روز ایوان میں اپنی تقریر کے دوران کہا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کے حوالے سے اسمبلی کی پاس کردہ قرار داد نے کشمیری عوام کو اپنی آواز واپس دی ہے ، اس قرار داد نے عوام کوامید اور اظہار کا موقع دیا ہے۔ انہوںنے نو منتخب اسمبلی کے پہلے سیشن کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسمبلی اجلاس ایجنڈے اور کامیابیوں کے لحاظ سے تاریخی ہے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ انکی حکومت سبھی شہریوں کے لئے مساوی ہے، ہماری حکومت جموں کشمیر کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے پر عزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب وہ 2014 میں اسمبلی کے رکن تھے تو جموں و کشمیر کا اپنا جھنڈا، آئین اور منفرد شناخت ہوا کرتی تھی لیکن اب کچھ بھی باقی نہیں بچا۔ عمر عبداللہ نے 4 اگست 2019 کے اپنے دکھ بھرے تجربے کو بھی یاد کیا جب مودی انتظامیہ نے انہیں دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی اور جموں و کشمیر کو دو یونین ٹیریٹریز میں تقسیم کیے جانے سے قبل حراست میں لے کر ہری نواس میںنظر بند رکھا تھا۔ عمر عبداللہ نے کہاکہ وہ دن بھی گزر گئے جیسا کہ اردو میں کہتے ہیں،رات گئی بات گئی۔انہوں نے جموں کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کے حوالے سے بھی امید کا اظہار کیا۔عمر عبداللہ نے اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے حوالے سے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی والے اپنی ذمہ داری میں ناکام رہے ، ہنگامہ بپا کیا اور اسمبلی سے چلے گئے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اجلاس کے آخری دن کا بائیکاٹ کیا۔ قبل ازیں بی جے پی ارکان نے اسمبلی کی طرف سے خصوصی حیثیت کی بحالی کے حوالے سے پاس کر دہ قرارد کے خلاف ایوان میں شدید ہنگامی آرائی کی۔ آج اسمبلی کے آخری دن 12 بی جے پی ارکان کو ہنگامہ آرائی پر اسمبلی سے نکال دیا گیا جبکہ گزشتہ دن 3 ارکان کو نکال دیا گیا تھا۔یہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی نو منتخب اسمبلی کا پہلا اجلاس تھا۔ پانچ روزہ اجلاس چار نومبر کو شروع ہوا تھا۔KMS-15/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button