محاصرے اور تلاشی

بھارتی فوج نے سوپور میں ایک نوجوان شہید کردیا

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع بارہمولہ میں ایک نوجوان کو شہیدکردیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے رام پورہ سوپور میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ اس سے قبل بھارتی فوج ، پیراملٹری سینٹرل ریزروپولیس فورس اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے علاقے کا محاصرے کرکے گھرگھر تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ یہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران علاقے میں اس طرح کی دوسری کارروائی ہے ۔ بھارتی فوج نے گزشتہ روز سگی پورہ میں دونوجوانوں کو شہید کیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button