محاصرے اور تلاشی

بھارتی فورسز محاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں، چھاپوں کے دوران لوگوں کو ہراساں کررہی ہیں

download (3)سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز سرینگر اور دیگر علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی مسلسل کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران لوگوں کوہراساں کر رہی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج، پیراملٹری فورسزاور پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں این آئی اے اورایس آئی اے کے اہلکار نام نہاد آپریشنز اور چھاپوں کے دوران گھروں میں گھس کرمکینوں کو ہراساں کررہے ہیں۔بہت سے کشمیری صحافیوں کو جنہوں نے کشمیر کے بارے میں من گھڑت خبریں چلانے سے انکار کیا اور علاقے میں بی جے پی حکومت کے ہندوتوا ایجنڈے کی حمایت کے بجائے اخبارات سے استعفی دے دیا،تھانوں میں طلب کر کے ہراساں کیا جا رہا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ہزاروں اضافی فوجی تعینات کرکے اسے دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔بھارتی فوجی کشمیریوں کو مسلسل قتل کرتے، تشدد کا نشانہ بناتے اور گرفتارکرتے ہیں۔ بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے طول وعرض میں 10لاکھ سے زائد فوجی تعینات کررکھے ہیں جس سے یہ خطہ دنیا کا سب سے زیادہ فوجی جمائو والا علاقہ بن چکا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button