مقبوضہ جموں و کشمیر

بانڈی پورہ میں آتشزدگی کے واقعے میں پانچ رہائشی مکانات جل کر خاکستر

سرینگر11 اپریل(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ رات ضلع بانڈی پورہ میں آتشزدگی کے ایک ہولناک واقعے میں کم از کم پانچ رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ضلع کے علاقے گریٹ نالہ میں ایک رہائشی مکان سے آگ بھڑک اٹھی اور کچھ ہی دیر میں آگ نے آس پاس کے مکانات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔حکام نے بتایا کہ آگ لگنے سے پانچ مکانات جل کر خاکستر ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔انہوں نے کہاکہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button