خصوصی رپورٹ

بھارت افغانستان میں منشیات کے پیسوں سے اپنے روابط کے ثبوت مٹانے کی کوشش کر رہا ہے: رپورٹ

اسلام آباد 24 اکتوبر (کے ایم ایس) بھارت افغانستان میں منشیات کی اسمگلنگ کے اپنے نیٹ ورک کے شواہد کو چھپانے اور افغانستان میں منشیات کے پیسوں سے اپنے روابط کے ثبوت مٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے افغانستان سے اچانک انخلاءسے منشیات کی اسمگلنگ کابھارتی نیٹ ورک انتہائی کمزورصورتحال میں پھنس گیا ہے۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارت اپنے معاشرے پر اس کے تباہ کن اثرات کو نظر انداز کرتے ہوئے پیسوں کے لالچ کو پورا کرنے کے لیے منشیات کی تجارت میں ملوث ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی معاشرے میں منشیات کی آسانی سے دستیابی کی وجہ سے بچے سب سے آسان ہدف ہیں۔بھارتی انٹیلی جنس نیٹ ورک نے افغانستان میں پوست کی مصنوعات کی منظم انداز میں فراہمی پرمکمل طور پر کنٹرول حاصل کیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ انسانیت کے لیے خطرہ ہے اور اس میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔ عالمی برادری کو انسانی نسل کے مستقبل کو بچانے کے لیے فوری کنٹرول کے اقدامات کا مطالبہ کرنے کی اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کو منشیات کی اسمگلنگ کے غیر قانونی اور انتہائی خطرناک کاروبار میں بھارت کے ملوث ہونے پر اپنی آنکھیں بند نہیں کرنی چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button