مقبوضہ جموں و کشمیر

”این آئی اے ،بھارتی فورسز“ کا سرینگر میں تلاشی آپریشن ، گھروں پر چھاپے

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی( این آئی اے) اور بھارتی فورسز نے سری نگر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران کئی گھروں پر چھاپے مارے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی این آئی اے کی ٹیموں نے پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ شہر کے بٹہ مالواور ایچ ایم ٹی(زینہ کوٹ) سمیت متعدد علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی عمل میںلائی۔
بٹہ مالو او ر ایچ ایم ٹی میں اوبیس ریاض ڈار اور ساحل احمد بھٹ کے گھروں کی تلاشی لی گئی۔
بھارتی فورسز نے تلاشی کے دوران اہم دستاویزات ، موبائل فون اور لیپ ٹاپ قبضے میں لیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button