سمینار

انسانی حقوق کا عالمی دن: کشمیری سیاسی قیدیوں کی حالت زار پر مظفر آباد میں سیمینار کا انعقاد

مظفرآباد:انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پرمظفرآباد میں منعقدہ سیمینار کے مقررین نے کشمیری سیاسی قیدیوں کی حالت زار اورحصول انصاف کے لئے ان کی جدوجہدکو اجاگر کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیمینار کا اہتمام آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات نے مظفرآباد کے کنگ عبداللہ کیمپس میں کیاتھا۔ مقررین نے کشمیری قیدیوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر اوربھارت کی مختلف جیلوں میں بند ہزاروں کشمیریوں کی زندگی ہر گزرتے دن کے ساتھ بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔مقررین نے کہا کہ 5اگست 2019سے پہلے اور بعد میں گرفتار ہونے والے ہزاروں کشمیری تہاڑ جیسی بھارت کی بدنام زمانہ جیلوں میں بند ہیں جو کشمیریوں کے لیے موت کا جال بن چکے ہیں۔انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے اپیل کی کہ وہ بھارتی حکومت سے مطالبہ کرے کہ وہ کشمیری رہنمائوں کو سزا دلانے کے لئے اپنی عدلیہ کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے سے باز رہے کیونکہ وہ اقوام متحدہ کی طرف سے کشمیریوں کو دیے گئے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے پرامن جدوجہد کر رہے ہیں۔شرکا ء میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے کنوینرغلام محمد صفی، حریت رہنما شمیم شال، آزاد جموں و کشمیر کی سابق وزیر فرزانہ یعقوب، مسلم کانفرنس کے رہنما عثمان عتیق، کشمیر یوتھ الائنس کے صدر مجاہد گیلانی، سینئر تجزیہ کار اور صحافی سلمان جاوید اور سعید الزماں صدیقی، اے جے کے یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران مدیحہ شکیل، ڈاکٹر ثمینہ اور ڈاکٹر محمود شامل تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button