مقبوضہ جموں و کشمیر

بانڈی پورہ میں آتشزدگی کے واقعے میں20سے زائدڈھانچے جل کر خاکستر،25افرادزخمی

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ضلع بانڈی پورہ کے علاقے گریز میں آگ لگنے سے کم از کم 20 ڈھانچے جل کر خاکستر ہوگئے جبکہ25افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں مقامی پولیس سٹیشن کا ایس ایچ او بھی شامل ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آگ آج صبح دور افتادہ علاقے کاشپت میں ایک رہائشی مکان سے شروع ہوئی اور تیزی سے قریبی عمارتوں تک جوزیادہ تر لکڑی کی بنی تھیں، پھیل گئی ۔مقامی لوگوں نے فائر اینڈ ایمرجنسی سروسزکے ساتھ مل کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔ علاقے کی سڑک تک محدود رسائی اور ٹیلی مواصلات کی سہولیات کے فقدان کے باعث آگ بجھانے کی کوششوں میں تاخیر ہوئی۔فائر بریگیڈ کے ایک سینئر افسر نے بتایاکہ تقریبا 20ڈھانچے آگ کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ اور املاک کو ہونے والے نقصان کے بارے میں تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔گریز کے بلاک میڈیکل آفیسر ڈاکٹر فیروز اقبال نے تصدیق کی کہ ایس ایچ او میر کاظم سمیت 25افراد زخمی ہوئے۔انہوں نے کہاکہ ایس ایچ او سمیت دو زخمیوںکو علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال داوڑ منتقل کر دیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button