جموں

نئے سال کی آمد سے قبل جموں خطے میں پابندیاں سخت اورقابض فورسز کی اضافی چوکیاں قائم

جموں:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے نئے سال کی تقریبات کے موقع پر پورے جموں خطے میں پابندیاں سخت ، اضافی چوکیاں قائم اور گاڑیوں اورلوگوں کی تلاشی کاسلسلہ تیز کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج، پولیس اورپیراملٹری اہلکاروں کی مشترکہ ٹیموں نے نام نہاد مشکوک نقل و حرکت کی آڑ میں ورکنگ بائونڈری، کنٹرول لائن اوردیگر علاقوں میں فوجی مشقوں اورگشت کو بڑھایا ہے۔بھارتی فورسز مختلف مقامات پرسڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر کے تلاشی کی کارروائیاں اور اچانک چھاپے مار رہی ہیں، جس سے شہریوں کوشدید مشکلات کاسامنا ہے۔نئے سال کی آمد کے موقع پر حساس تنصیبات، سیاحتی اور اہم مقامات پر پابندیاں خاص طور پر سخت کر دی گئی ہیں۔ جموں شہر میں اور سرینگر جموں ہائی وے کے تمام بڑے حصوں کے ساتھ متعدد چوکیاں اور ناکے قائم کیے گئے ہیںجبکہ بعض مقامات پرقابض فورسز کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے ۔پولیس حکام کے مطابق، پٹنی ٹاپ اور سناسر جیسے سیاحتی مقامات پر خصوصی پابندیاں عائد اور سیاحوں کی جامہ تلاشیاںلی جارہی ہیں، جہاں عام طور پر نئے سال کی تقریبات کے دوران لوگوں کی آمدورفت بڑھ جاتی ہے ۔
ادھر ٹریفک پولیس نے بھی پورے جموں شہر میں تلاشی کی مہم تیز کردی ہے۔ چیک پوائنٹس پر گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے جبکہ ڈرائیوروں اور مسافروں کی جامہ تلاشی لی جارہی ہے ۔شہر میں بڑے تجارتی مراکز، ہوٹلوں اور عوامی مقامات کے قریب فورسز کی اضافی چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔ قابض فورسز کے ان تمام اقدامات کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button