مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر:بھارتی تحقیقاتی اداروں کا سرینگر میں تلاشی آپریشن

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی اداروں ”نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی( این آئی اے اور سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی(ایس آئی اے) نے سرینگر کے مضافاتی علاقے نوگا م میں تلاشی کی کارروائی عمل میں لائی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دونوں تحقیقاتی اداروں کی ایک مشترکہ ٹیم نے تلاشی کی کارروائی کرائے کی ایک رہائش گاہ میں کی گئی۔
قابض بھارتی حکام نے کہا ہے کہ تلاشی کی یہ کارروائی نوگام میں حال ہی میں چسپاں کیے جانے والے بھارت مخالف پوسٹروں کے حوالے سے جاری تحقیقات کا حصہ ہے۔ این آئی اے نے اس معاملے میں پہلے ہی ضلع شوپیاں کے علاقے نادیگام کے رہائشی مولوی عرفان احمد وگے سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے رکھا ہے۔KMS-04/M







