مقبوضہ جموں و کشمیر

توہین آمیز خاکے شائع کرنے پر جے سی پبلی کیشنز کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا مطالبہ

Thumb-kms-urduجموں 07 دسمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں کی کئی مزاحمتی تنظیموں کے مشترکہ پلیٹ فارم یونائیٹڈ پیس الائنس (یو پی اے) نے ساتویں جماعت کی کتاب میں توہین آمیزمواد کی اشاعت پر دہلی میں قائم جے سی پبلی کیشنز کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یونائیٹڈ پیس الائنس کے رہنماو ں نے سکول کی کتاب میں گستاخانہ خاکے شائع کرنے اور دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جے سی پبلی کیشنز کی رجسٹریشن فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔یونائیٹڈ پیس الائنس کے چیئرمین میر شاہد سلیم نے کہا کہ جے سی پبلی کیشنز کی جانب سے پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ اور حضرت جبرائیل علیہ السلام کے خاکے شائع کرنا انتہائی اشتعال انگیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کی دانستہ کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سازشوں کو اتر پردیش کے انتخابات کے پس منظر میں دیکھا جانا چاہئے جہاں بی جے پی انتخابات ہارتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ساتویں جماعت کی ہسٹری اور سویکس کی تمام نصابی کتابیں جو سرینگر اور دیگر تعلیمی زونز میں تقسیم کی گئی ہیں، ضبط کر کے تلف کر دی جائیں۔یونائیٹڈ سکھ کونسل کے چیئرمین ہرسیس سنگھ کرانتی نے حیرت کا اظہار کیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان لوگوں کو کس طرح کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف اس لیے ممکن ہوا کہ اقتدار کی راہداریوں میں موجود طبقے ان عناصر کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔اس موقع پر سکھدیو سنگھ، اسرار قاضی، امیر الدین کسانہ اور نذیر احمد ملک نے بھی خطاب کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button