مقبوضہ جموں و کشمیر

قابض انتظامیہ نام نہاد ترقی کے نام پر عام کشمیریوں کو بے روزگار کرنے کی منظم کوشش کررہی ہے ، محبوبہ مفتی

سرینگر:
غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے بھارتی قابض انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ جموں وکشمیر میں نام نہاد ترقی کے نام پر عام کشمیریوں کے بے روزگار کرنے کی منظم کوشش کی جارہی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے بجبہاڑہ میں صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ریلوے، سڑک اور دیگر بڑے منصوبوں کی آڑ میں پلوامہ، شوپیان اورا سلام آباد کے اضلاع میں لوگوں کے ذریعہ معاش کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں، تاہم نیشنل کانفرنس کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے۔انہوں نے کہاکہ قابض انتظامیہ ریلوے اور سڑک منصوبوں کے نام پر کشمیریوں کو ان کی زمینیں اور باغات سے محروم کر رہی ہے جس سے سینکڑوں خاندانوں کا مستقبل دائو پر لگ گیاہے ۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ قابض انتظامیہ کشمیریوںسے ان کی زرخیز زمینیں چھینی رہی ہے جن پر سینکڑوں کشمیری خاندانوں کا روزگار منحصر ہے۔ انہوں نے سوالیہ کہاکہ قابض انتظامیہ کی انتقامی کارروائی کا نشانہ بننے والے ان خاندانوں کے مستقبل کا کیا ہوگا جن کے باغات اور زمینیں ان منصوبوں کی نذر ہو جائیں گیں؟ جبکہ کٹھ پتلی انتظامیہ ان متاثرہ خاندانوں کے متبادل روزگار کے حوالے سے کوئی ٹھوس منصوبہ پیش نہیں کیا۔محبوبہ مفتی نے مودی حکومت سے کہاکہ اگر وہ ہر متاثرہ خاندان کے کم سے کم چار افراد کو روزگار فراہم کرنے کیلئے تیار ہے تو پھر وہ لوگوں کی زمینیں حاصل کر سکتی ہے، بصورت دیگر ترقی کے نام پر لوگوں کو بے روزگار کرنا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button