جموں

جموں: بی جے پی(یوتھ فرنٹ)کے صدر کنو شرما کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے بھارتیہ جنتا پارٹی (یوتھ فرنٹ) کے صدر ایڈوکیٹ کنو شرما کوگولی مار کر زخمی کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شرما پر جموں کے علاقے نیو پلاٹ میںگولی چلائی گئی ۔ گولی لگنے سے وہ زخمی ہوا ۔ اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ریفر کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس میں عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیاکہ فائرنگ کا یہ واقعہ پارکنگ کے تنازعے پر بحث و تکرار کے دوران پیش آیا۔کنو شرما بی جے پی کے سینئر رہنما چندن موہن شرما کا بیٹا ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button