APHC-AJK

مقبوضہ کشمیر کا نام تبدیل کرنے کے بھارتی وزیرداخلہ کے بیان کی شدید مذمت

اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی جانب سے مقبوضہ جموں وکشمیر کا نام مہارشی کشیپ رکھنے کے مذموم اور افسوسناک بیان کی مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ ہندوتوا ذہنیت کے حامل بھارتی لیڈر وں اور حکمرانوں اپنے مندروں میں ہندو دیوی اور دیوتائو ں کوضرور خوش کریں لیکن انہیں صدیوں پرانی کشمیر کی غیر فرقہ وارانہ اور سیکولر ثقافت اور روایات کو اپنے مذموم سیاسی مقاصد اور عزائم کو پورا کرنے کے لیے مسخ کرنے سے باز رہنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ہندوتوا حکمران ہندوتوانظریات پر یقین رکھتے ہیں اور کشمیر کے ہزاروں سال پرانی تاریخی روایات کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں جو اتحاد کی علامت ہیں۔فاروق رحمانی نے تشویش ظاہر کی کہ ہندوتوا حکمران دیوی ، دیوتائواں، گائے ، سانپ اورآگ کی پوجا کرنے غلط تایخی حوالوں اور تشریحات کی بنیاد پر کشمیری عوام میں انتشار پیدا کر رہے ہیں جبکہ ان کا بنیادی منصوبہ جموںو کشمیر سے اسلام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکناہے ۔انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں اور مسلم اور غیر مسلم کمیونٹی کے رہنمائوں پر زور دیا کہ وہ متحدہوکرجموں و کشمیر کی تاریخ اور مذہبی اتحاد اور یکجہتی کے خلاف بھارتی لیڈروں کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں۔انہوں نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل سے بھی اپیل کی کہ وہ جموںو کشمیر کا نام بدلنے اور دنیا کے نقشے سے "کشمیر” کو مٹانے کے بھارتی ہندوتواحکمرانوں کے مذموم عزائم کافوری نوٹس لیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button