ٰیوم حق خودارادیت کے سلسلے میں مظفر آباد میں مشعل بردارریلی
مظفر آباد: یوم حق خودارادیت کے سلسلے میں آج آزاد جموں کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں ایک مشعل برادار ریلی کا انعقاد کیاگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریلی کا اہتمام کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ نے کیا تھا ۔ ریلی میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کشمیری عوام ہرسال 5جنور ی کو یوم حق خودارادیت مناتے ہیںکیونکہ اقوام متحدہ کے کمیشن برائے پاکستان و بھارت نے اسی دن ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کرتے ہوئے مقبوضہ علاقے میں عالمی ادارے کے زیر اہتمام آزادانہ اورغیر جانبدارانہ استصواب رائے کرانے پر زوردیاگیا تھا تاکہ کشمیری عوام اپنے سیاسی مستقبل کا خود فیصلہ کرسکیں۔ مشعل بردار ریلی کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ پرویز احمد کررہے تھے جبکہ حریت رہنمائوں سید منظور احمد شاہ، محمد اشرف ڈار، مشتاق احمد بٹ، راجہ خادم حسین، شیخ عبدالماجد، سید گلشن احمد، زاہد صفی ، نذیر کرنائی، عبدالمجید میر، مشتاق الاسلام ،عزیر غزالی اور عثمان ہاشم نے بھی ریلی میں شرکت کی۔