خصوصی رپورٹ

مودی حکومت کشمیریوں کو ان کی منفرد شناخت سے محروم کرنے کی سازش کر رہی ہے: رپورٹ

اسلام آباد: مودی کی بھارتی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کو ان کی منفرد شناخت اور اراضی سے محروم کرنے کی سازش کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی حکومت مقبوضہ کشمیرکی مسلم اکثریتی شناخت کو اقلیت میں تبدیل کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ بھارت اپنے اس مذموم مقصد کے حصول کیلئے جموں وکشمیرمیں غیر کشمیری ہندوئوں کو آباد کرنے کیلئے ڈومیسائل سرٹیفیکیٹس جاری کر رہاہے۔رپورٹ کے مطابق ہندوتوا نظریات کے حامل عناصر کھلے عام کشمیریوں کی منفرد شناخت کو ختم کرنے پر زور دے رہے ہیں اور بی جے پی اور آر ایس ایس کا واحد مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر میں اسلام کی آمد سے قبل کی ہندو تہذیب کو زندہ کرنا ہے۔رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا ہے کہ بی جے پی اورآر ایس ایس کی حکومت جموں و کشمیر کے بھارت کے ساتھ مکمل انضمام کے اپنے طویل مدتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتی ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیری عوام اپنی منفرد شناخت کو چھیننے کی کسی بھی کوشش کی شدید مزاحمت کریں گے اور وہ ہندو انتہا پسند طاقتوں کی محکومی کی بجائے شہادت کوترجیح دیں گے ۔رپورٹ میں انسانی حقوق کے علمبرداروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کشمیریوں کے بنیادی حقوق کے لیے اپنی آواز بلند کریں اور مقبوضہ کشمیرمیں بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں پربھارت کو جوابدہ ٹھہرائیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button