مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر :بھارتی فوجیوں نے شوپیاں میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا
سرینگر 08 دسمبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج ضلع شوپیاں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری سینٹرل ریزروپولیس فورس اور پولیس اہلکاروں نے ضلع کے علاقے چولان کامحاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی جو آخری اطلاعات تک جاری تھی۔