مقبوضہ جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ کی قاضی یاسر ،ظفر بٹ اوردیگرکے گھروں پر چھاپوں کی مذمت

اسلام آباد09مارچ(کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ نے مقبوضہ جموں وکشمیر میںایک عالم دن قاضی یاسر ، جیل میں نظر بند جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبر بٹ اورحریت رہنما محمد اقبال میر کے گھروں پر بھارتی فورسزکے چھاپوں کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ایجنسیوں کے اس طرح کے اقدامات سے حریت رہنمائوں اور کارکنوں کے جذبہ آزادی کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔محمود ساغر نے حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کو بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے میں اختلاف رائے کو دبانے کے لیے گرفتاریوں کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت ایسے ظالمانہ اقدامات سے اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ بھارت اورمقبوضہ علاقے کی مختلف جیلوں میں نظربند کشمیری حریت رہنمائوں اورکارکنوں کی فوری رہائی کے لیے بھارت پر دبا ئو ڈالیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button