APHC-AJK

27 اکتوبرتاریخ کشمیرکا سیاہ ترین دن ہے: مشتاق احمد بٹ

مظفرآباد: کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنما مشتاق احمد بٹ نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947 تاریخ کشمیر کا سیاہ ترین دن ہے جب بھارتی فوجیں جموں و کشمیر میں داخل ہوئیں اور خطے پر جابرانہ قبضہ کرلیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشتاق احمد بٹ نے مظفرآباد میں مہاجرین کشمیر اور نوجوانوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 19 جولائی 1947 کو آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی جانب سے پاکستان سے الحاق کے حق میں منظور کی گئی قرارداد کشمیری مسلمانوں کی اس وقت کی سیاسی خواہشات کا اہم اظہار تھی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران کشمیری عوام نے شہادتوں، گرفتاریوں، گمشدگیوں اور دیگر قربانیوں کی صورت میں بھاری قیمت ادا کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے بعد ڈومیسائل اور زمین سے متعلق پالیسیوں نے کشمیری عوام میں اپنی مسلم شناخت، تہذیبی تشخص اور آبادیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے خدشات پیدا کیے ہیں۔مشتاق امحمد بٹ نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ جموں وکشمیر کے انسانی اور سیاسی پہلووں کو سنجیدگی سے لیں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے کردار ادا کریں۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تحقیق، علم اور ذمہ دارانہ ڈیجیٹل مہمات کے ذریعے کشمیر کی تاریخ اور موجودہ صورتحال سے دنیا کو آگاہ کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button