پاکستان

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل علاقائی امن کے لیے ناگزیر ہے: قاسم نون

اسلام آباد:پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین رانا محمد قاسم نون نے کہا ہے کہ خطے میں امن کے حصول کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کے ذریعے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیرہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یوم حق خودارادیت کے موقع پر اپنے پیغام میں رانا محمد قاسم نون نے کہا کہ 5جنوری 1949کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قرارداد منظورکی جس میں ایک ریفرنڈم کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ خودکرنے کے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو تسلیم کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام سات دہائیوں سے اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں جس میں معصوم بچوں، خواتین اور بزرگوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام حق خودارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔رانا محمد قاسم نون نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت سے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کا ظلم و جبرکشمیریوں کی تحریک حق خودارادیت کو دبا نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستانی عوام کا کشمیری عوام کے ساتھ گہرا رشتہ ہے۔ پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت اور ان کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button