مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر: کورونا وائرس سے مزید4افراد جاں بحق
سرینگر02نومبر (کے ایم ایس )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مہلک کورونا وائرس سے 4افراد جاں بحق ہ وگئے ہیں جبکہ مزید 109افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کا تعلق وادی کشمیر سے ہے اور 84افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ جموں میں14اور لداخ میں 11کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ سرینگرمیں سب سے زیادہ 56 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ بارہمولہ میں 10، بڈگام میں 4،کپواڑہ میں5گاندربل 8اور بانڈی پورہ میں ایک شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے